صدر ایردوان نے ملک کے مشرقی علاقے میں تیل کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا۔

صدر نے وسطی قونیہ صوبے میں کارپینار سولر پاور پلانٹ اور دیگر نئے مکمل ہونے والے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ کچھ اچھی خبریں شئیر کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے کدی اور گبر میں 1 لاکھ بیرل یومیہ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ تیل کے ذکائر دریافت کیے ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اب توانائی میں دوسروں پر انحصار نہیں کرئے گا بلکہ توانائی برآمد کروانے ممالک میں سے ایک بن جائے گا۔

2,600 میٹر (8,530 فٹ) کی گہرائی سے دریافت ہونے والا تیل 100 کنوؤں سے نکالا جائے گا اور یہ ہمارے روزمرہ کے استعمال کا دسواں حصہ پورا کرے گا۔

ایردوان نے یہ بھی اعلان کیا کہ گبر میں پیٹرولیم کنویں کا نام ایک نوجوان میوزک ٹیچر ایبوک یالسن کے نام پر رکھا گیا ہے، جو 2017 میں جنوب مشرقی ترکیہ میں PKK کے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے تھے۔

آقویو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ملک اس پلانٹ سے اپنی توانائی کی 10 فیصد ضروریات پوری کر سکے گا اور اعلان کیا کہ سینوپ میں دوسرا نیوکلیئر پاور پلانٹ بنایا جائے گا۔

ترکیہ سے دہشت گردی کو ختم کرنے کا عہد کرتے ہوئے، ایردوان نے کہا کہ ملک ان تمام رکاوٹوں پر قابو پالے گا جو ترکوں کو ملک کی دولت کو قوم کے اختیار میں رکھنے سے روکتی ہیں۔
