ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم خرطوم کے شمال میں واقع وادی سیدنا سے اپنے 210 شہریوں کو تین C-130 طیاروں کے ذریعے نکالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کہ دو A400M طیارے پورٹ سوڈان کے شہر میں اترے۔
ہمارے پاس معلومات ہیں کہ 250 شہری ہیں۔ ان میں سے ایک طیارہ جلد ہی پورٹ سوڈان سے اپنے شہریوں کو گھر لانے کے لیے اڑان بھرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی شام تک سوڈان سے ترک شہریوں کا انخلاء مکمل کر لیا جائے گا۔
دریں اثنا، سفارتی ذرائع کے مطابق، سوڈان سے کل 1500 افراد، جن میں سے 1،383 ترک شہری ہیں، انہیں نکال لیا گیا ہے۔
سوڈانی وزارت صحت کے مطابق، 15 اپریل سے سوڈانی فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 460 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان فوجی سیکورٹی اصلاحات کے حوالے سے اختلاف رائے پیدا ہو رہا ہے۔
