ترکیہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی پر "گہری” تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صورتحال کو بہترکرنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔
ترکیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیل اور فلسطین میں تشدد اور کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔
ہم خطے میں جلد از جلد امن کی بحالی کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اور ہم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تشدد کی کارروائیوں سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، اور ہم فریقین سے تحمل سے کام لینے اور زبردستی اقدامات سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ انقرہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔
انکا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں، ہم متعلقہ فریقوں کے ساتھ اپنے گہرے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
