شہدا کی یاد میں اہلِ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ایردوا کا کہنا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو پہنچنے والے شدید درد کو اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔
ہزاروں شہداء، جن میں زیادہ تر بچے اور معصوم شہری تھےانکے احترام کے تقاضے کے طور پر، ہمارے ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیاہے۔
یہ اعلان اسرائیل کی فلسطین میں ہسپتال پر بمباری کے بعد سامنے آیا۔
