ترکیہ کے مغرب میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ چناق قلعہ میں آگ پر قابو پانے کی کوششیں بلاتعطل جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2,600 سے زائد فائر فائٹرز اور امدادی کارکن، آٹھ ہوائی جہاز، 26 ہیلی کاپٹر، 240 ٹرک، 71 واٹر ٹینکرز، اور 328 گاڑیاں اور سامان جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک متاثرہ علاقے کے 9 گاؤں میں سے 337 خاندانوں اور 1,251 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔
