turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان کی آذربائیجان کو اس کے یوم آزادی پر مبارکباد

ترکیہ نے اتوار کو آذربائیجان کے عوام کو ملک کی 105ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

صدر ایردوان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں اپنے بھائی آذربائیجان کے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جن کے ساتھ ہم ہمیشہ شانہ بشانہ، کندھے سے کندھا ملا کر، ‘ایک قوم، دو ریاستیں’ کے نعرے کے تحت کھڑے رہے ہیں، اور میں احترام اور شفقت کے ساتھ اپنے ان ہیروز کو یاد کرتا ہوں جو ملک کی آزادی کے لیے شہید ہوئے۔

28 مئی 1918 کو آذربائیجان کی قومی کونسل نے آزاد آذربائیجان ڈیموکریٹک ریپبلک کا اعلان کیا جسے آذربائیجان عوامی جمہوریہ بھی کہا جاتا ہے۔

اس دن جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں ایک تاریخی اجلاس میں آذربائیجان کی آزادی کا چھ آرٹیکل اعلامیہ منظور کیا گیا، جس سے آذربائیجان مسلم مشرق میں پہلی پارلیمانی جمہوریہ بن گیا۔

2021 تک، اسے یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا تھا اور پھر اکتوبر 2021 میں اس دن کا نام یوم آزادی رکھ دیا گیا تھا۔

Read Previous

ترکیہ کی عوام بیلٹ باکس میں! ووٹنگ شروع ہو چکی ہے

Read Next

صدر ایردوان کی تین سابق سربراہان مملکت کی قبروں پر فاتحہ خوانی

Leave a Reply