turky-urdu-logo

ترکیہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی برادرانہ یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے،وزارت خارجہ

ترکیہ نے ہفتے کے روز جنوب مغربی پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور اس حملے میں ہلاک ہونے والے 14 فوجیوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ  ہمیں معلوم ہوا ہے کہ 3 نومبر 2023 کو بلوچستان کے ضلع گوادر میں، پاکستان کے جنوب مغرب میں ایک دہشت گردانہ حملے کے دوران 14 فوجی شہید ہوئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم اس گھناؤنے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اللہ سے ان شہداء کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں، اور ان کے خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ہم ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی برادرانہ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

جمعہ کو ضلع گوادر میں سیکورٹی فورسز کو لے جانے والی دو گاڑیوں پر حملے میں چودہ پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستانی فوج نے کہا کہ پسنی سے اورماڑہ جانے والی فوجی گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔

کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Read Previous

ترک سفیر کی کنسٹرکشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم 3 ڈی ماڈلنغ سیزری لیب کی افتتاحی تقریب میں شرکت

Read Next

ترکیہ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ای ویزا سروس متعارف کرادی

Leave a Reply