turky-urdu-logo

پولیس کی سرپرستی میں اسرائیلیوں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ ,ترکیہ کی جانب سے اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کی مزمت

ترکیہ نے گزشتہ روز اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ پر جنونی یہودی گروہوں کے چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جنونی یہودی گروہوں کی طرف سے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد الاقصی پر چھاپہ مارنے، حرم الشریف میں ایک بار پھر تاریخی جمود کی خلاف ورزی اور اس علاقے میں عبادت کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے اسرائیلی حکومت سے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات کی اجازت نہ دے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وہ مقدس مقامات کی حالت زار کے تحفظ کے لیے سنجیدگی اور تاخیر کے بغیر ضروری اقدامات کی توقع رکھتی ہے۔

Read Previous

صدر ایردوان کا اتاترک کی یاد اور یوم نوجوانان اور کھیلوں کے دن پر اپنی قوم کو مبارکباد

Read Next

سپریم الیکشن بورڈ نے سرکاری نتائج کا اعلان گزٹ میں کر دیا ایردوان 49.52 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

Leave a Reply