turky-urdu-logo

ہمیں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہونا چاہیے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے اپنے ایرانی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔

ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کی اسٹیٹمنٹ کے مطابق صدر ایردوان اور صدر ابراہیم رئیسی نے فون پر بات کی اور ترکیہ-ایران تعلقات کے علاوہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاقِ رائے کیا کہ اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے پر تشدد رحجانات اور مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے سلسلے کو روکنے کے لیے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا لازم ہے، ایردوان نے کہا کہ تمام فریقین سے مطابقت رکھنے والے اقدامات کرنا عالمی امن کے لیے فائدہ مند ہوگا ۔

مقدس مقامات کی حیثیت کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارمز بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اقوام متحدہ میں مشترکہ طور پر کوششیں جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی وبا پھیلی ہوئی ہے، یورپ میں قرآن پاک کی توہین کا سلسلہ جاری ہے اور مسجدِ اقصیٰ کو صہیونیوں کے حملے کا سامنا ہے، ایسے حالات میں ہمارا متحد رہنا ضروری ہے ۔

Read Previous

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے ، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس کل ہو گا

Read Next

 ترک مقامی گاڑی توگ کی دنیا بھر میں چرچے

Leave a Reply