turky-urdu-logo

ترکیہ، آذربائیجان، ترکمانستان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں ٹھوس اقدامات کریں گے، ترک وزیر خارجہ

آذربائیجان اور ترکمانستان کے ساتھ مضبوط سہ فریقی تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ سربراہی اجلاس تینوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں ٹھوس کاروائیوں کا آغاز کرے گا۔

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو کا کہنا تھا کہ ہمارا مشترکہ ثقافتی ورثہ، زبان، مذہب اور تاریخ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باندھتے ہیں۔ ہم ترک دنیا میں اپنے تعلقات کو نہ صرف ترک ریاستوں کی تنظیم کے ذریعے بلکہ دو طرفہ دوستی کے ذریعے مزید مضبوط کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سربراہی اجلاس میں تجارت، توانائی، نقل و حمل، معیشت، رواج، تعلیم، سائنس اور ثقافت کے شعبوں میں ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے ترکیہ کی جانب سے آذربائیجان اور ترکمانستان کے ساتھ خدمات اور افرادی قوت کی ترسیل کو آسان بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا۔

ترکیہ ، آذربائیجان اور ترکمانستان کے رہنما بدھ کو مغربی ترکمان شہر آوازہ میں ملاقات کرنے والے ہیں، تاکہ باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تجارت، توانائی اور نقل و حمل کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔

Read Previous

پاکستان: ترک سفیر پروفیسر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کا دورہ پشاور ،تقریب میں شرکت

Read Next

پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی بھی صورت ہو اس میں کہیں نہ کہیں بھارت ملوث ہے، وزیر داخلہ پاکستان

Leave a Reply