ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان مشترکہ طور پر کئی معاہدوں پر دستخط کرنے والے ہیں جس میں اسپیس ، ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبوں پر کام کرنا شامل ہے۔

اس بات کا اعلان مصطفی ورانک نے ٹیکنوفیسٹ آذربائیجان کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیاجو اس وقت باکو میں جاری ہے۔ یہ ترکی ایوی ایشن ، اسپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول کا پہلا غیر ملکی ایڈیشن ہے۔

ترک وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے جن میں سے ایک ترک خلائی ایجنسی اور آذربائیجان کی خلائی ایجنسی کے درمیان ہوگا جس سے دونوں ممالک بالخصوص سیٹلائٹ کے شعبے میں مل کر کام کر سکیں گے۔

انکا مزید کہناتھا کہ دونوں ممالک جن کے گہرے اقتصادی روابط ہیں انکا مشترکہ مقصد ہے کہ ایک ٹیکنوپارک قائم کیا جائے جس کے بارے میں پہلے 2018 میں بات ہو چکی ہے۔

