ترکیہ اور آذربائیجان نے تین روزہ مصطفی کمال اتاترک 2023 مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا۔
دونوں ممالک کے 3,000 فوجی اہلکاروں کی شرکت کے ساتھ یہ مشقیں آذربائیجان کے مختلف حصوں بشمول دارالحکومت باکو، نخچیوان خود مختار جمہوریہ اور 2020 کے موسم خزاں میں آرمینیا کے ساتھ 44 روزہ جنگ کے بعد آزاد ہونے والے علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
مشقوں کے دوران بکتر بند گاڑیاں، توپ خانہ، ہوا بازی اور پرواز کا سامان اور چھوٹی کشتیاں استعمال کی جائیں گی۔
مشقوں کا بنیادی مقصد جنگی ہم آہنگی کو یقینی بنانا، کمانڈ اینڈ کنٹرول کو بہتر بنانا، تجربے کا تبادلہ اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے۔
