turky-urdu-logo

ترکیہ اور آذربائیجان خطے میں ایک نئے دور کی بنیاد رکھ رہے ہیں، صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان خطے میں ایک نئے دور کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے مشرقی ایزروزوم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آذربائیجان کے ساتھ مل کر  خطے میں ہم ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ترکیہ "ترکیہ  کی صدی” اقدام کے وژن کے تحت خطے میں اپنی ہزار سالہ تاریخ میں سب سے اہم پیش رفت کی تیاری کر رہا ہے۔

اکتوبر کے آخر میں، صدر ایردوان  نے اگلے سال ہونے والے صدارتی اور عام انتخابات سے قبل پروگراموں، منصوبوں اور اہداف کی ایک سیریز کی نقاب کشائی کی جب ملک 2023 میں اپنی صد سالہ جشن منانے کی تیاری کر رہا ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ایک طرف ہم اسلامی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں تو دوسری طرف ہم ترک دنیا کے ساتھ مربوط ہو رہے ہیں۔

اس دوران ہم افریقہ اور بلقان کے ساتھ متحد ہو رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ  انقرہ کے  روس، چین، یوکرین، امریکہ کے ساتھ تعلقات ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مشرقی ایرزورم صوبہ ترکیہ کو تیل اور قدرتی گیس کی نقل و حمل اور ایشیا سے یورپ تک تجارت کا مرکز بننے کی اجازت دینے والے مقامات میں سے ایک ہے، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ  ترکیہ "قفقاز میں تنازعات اور تناؤ کو حل کر رہا ہے، جو کہ سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ترکیہ  بحیرہ اسود میں دریافت ہونے والی گیس کو اپنے قومی گرڈ سے جوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے ساتھ  بہت جلد خوشخبری کا اشتراک کریں گےکیونکہ  بحیرہ اسود کی گیس کے استعمال میں آنے کے بعد ترکیہ کو مزید اچھی خبریں موصول ہوں گی۔

ترکیہ  نے بحیرہ اسود میں 540 بلین کیوبک میٹر (19 ٹریلین کیوبک فٹ) قدرتی گیس دریافت کی۔

ترکیہ کے بحری جہاز فتح، یاووز اور کانونی بحیرہ اسود میں ڈرلنگ کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

Read Previous

ترک سفیر کی موبائل ہیلتھ یونٹ، سائنس لیب اور سکول پلے گراونڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

Read Next

صدر ایردوان کی ترکیہ اور دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد

Leave a Reply