
ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر دفاع یاشار گلیر اور انٹیلی جنس تنظیم (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ابراہیم قالن نے اردن کے دارالحکومت عمان میں پانچ ملکی سلامتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں اردن، عراق، لبنان اور شام کے ہم منصب بھی شریک تھے۔
اس اجلاس میں خطے کی سلامتی پر تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔
ترک وفد نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم سے بھی ملاقات کی۔