turky-urdu-logo

ترکیہ جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،صدر ایردوان

صدرایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں ترک جرمن یونیورسٹی کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ترکیہ دوست اور اتحادی جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو سیاسی، اقتصادی، فوجی، ثقافتی اور انسانی ہمدردی پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ جرمنی میں مقیم اپنے 30 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو دونوں ممالک کے درمیان ایک "انسانی پل” سمجھتا ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ  میں رہنے والے جرمن شہری اور ہمارے بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات ہماری دوستی کے واضح ترین شکل ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انقرہ اور برلن پوری تاریخ میں ہمیشہ رابطے، تعاون اور یکجہتی میں رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ترکیہ اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات اب سے مزید مضبوط ہوں گے۔

Read Previous

اسلام آباد ترک سفارتخانے میں 100 ویں ترک یوم جمہوریہ کی یاد میں تقریب کا اہتمام

Read Next

ترک سفارتخانہ پاکستان میں ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ کئے موقع پر تقریب کا اہتمام

Leave a Reply