turky-urdu-logo

ترکیہ اور پاکستان، اتحاد امت کے محافظ

 ترکیہ اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے، بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین، سعد نذیر اور سی ای او، چوہدری نعیم اعجاز نے ترکیہ کے صدر، رجب طیب ایردوان کو ان کی شاندار قیادت کے اعتراف میں ایک خوبصورت پورٹریٹ پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان، میاں محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔ 

اس موقع پر چیئرمین، سعد نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ترک صدر کے دورہ اسلام آباد کے دوران پیش کیے گئے اس اعزاز کا مقصد ان کی امت مسلمہ کے اتحاد، عدل و انصاف کے فروغ اور مسلمانوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کا اعتراف کرنا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، پاکستان اور ترکیہ عالمی چیلنجز کے باوجود امت مسلمہ کے محافظ کی حیثیت سے ہمیشہ متحد رہے ہیں۔ دونوں ممالک اسلامی اقدار کے دفاع، انصاف کے قیام اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہیں۔

سعد نذیر نے کہا کہ، یہ مضبوط اور پائیدار اتحاد نہ صرف ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، بلکہ مسلم امہ کے حقوق کی آواز بلند کرنے، امن کے قیام اور مساوات کے فروغ کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کی یہ شراکت داری امت مسلمہ کے لیے امید، طاقت اور یکجہتی کی علامت ہے۔

Read Previous

ترکیہ اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کیلئے تیار ہے: آمینہ ایردوان

Read Next

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان کی شام کی نئی انتظامیہ کی تعریف

Leave a Reply