turky-urdu-logo

ترکیہ پاکستان کا تعاون پوری دنیا کیلیے مشکلات کم کرنے کا ذریعہ بنے گا، محمود اریکان

سعادت پارٹی ترکیہ کے چیئرمین محمود اریکان وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ۔ انہوں نے لاہور میں مینار پاکستان پر  جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔

چیئرمین سعادت پارٹی نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین کی گول میز کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور دنیا کو نئے عادلانہ عالمی نظام کی تلاش پر اظہار خیال کیا ۔

 ترکیہ اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سعادت پارٹی نے کہا کہ ہم پانچ روزہ دورے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ہم یہاں جماعتِ اسلامی کے جنرل اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ہم اپنے بڑے بزرگوں سے ترکیہ اور قطر پاکستان کی عوام کی صدیوں پرانی دوستی کے قصے سنتے آئے ہیں۔آج اس دورے میں ہمیں اپنی آنکھوں سے دیکھنے کو ملا کہ یہ دوستی کتنی مضبوط اور حقیقت پر مبنی ہے۔

چیئرمین سعادت پارٹی نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ ترکیہ اور پاکستان کی عوام ایک دوسرے کے لیے کتنی گہری محبت رکھتے ہیں۔جب بھی ترکیہ مشکل میں ہوتا ہے، پاکستان کے لوگ اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور جب بھی پاکستان کسی پریشانی میں ہو، ترکیہ ہمیشہ اس کا ساتھ دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی یہ محبت مجھے یقین ہے کہ نئے دور میں مزید مضبوط ہوگی، مزید خلوص کے ساتھ آگے بڑھے گی،

اور ترکیہ اور پاکستان کی عوام کا یہ باہمی تعاون نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا میں مشکلات کم کرنے کا ذریعہ بنے گا، ان شاء اللہ۔

Read Previous

ترکیہ کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں، یاسین اکتائے

Read Next

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، دفاع و توانائی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو

Leave a Reply