turky-urdu-logo

ترکیہ کے سفیرعرفان نزیر اوغلو کا نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

پاکستان  میں ترکیہ کے سفیر عرفان نزیر اوغلو نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور ریکٹر سید شاہد محمود کیانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ترکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور طلباء سے  ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلیمی تعلقات پر خوشگوار گفتگو ہوئی۔

ترکیہ کے سفیر نے ملاقات میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات کا عزم کیا کیہ،  دونوں ممالک کے تعلیمی شعبے میں تعاون مزید فروغ پائے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلیمی تعلقات کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی ہم آہنگی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

Read Previous

یوم سقوط قرطبہ

Read Next

رواں ہفتے ترک وزیر تعلیم پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

Leave a Reply