turky-urdu-logo

ترکیہ کے سفیر کی وفاقی محتسب پاکستان سے ملاقات، محتسب اداروں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نزیر اوغلو نے وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے محتسب اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے عوامی مسائل کے مؤثر حل اور انصاف کی فوری فراہمی کے لیے محتسب کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ، مستقبل میں تجربات کے تبادلے، تربیتی پروگرامز اور دیگر مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ترکیہ کے سفیر کو پاکستان میں محتسب کے نظام اور اس کے دائرہ کار سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ، دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی سطح پر روابط کو مزید بڑھایا جائے گا۔

یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے سفیر کی چیئرمین پیمرا سے ملاقات، میڈیا تعاون پر بات چیت

Read Next

ترکیہ کے سفیر کی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے ملاقات

Leave a Reply