turky-urdu-logo

ترکیہ کے سفیر کی چیئرمین پیمرا سے ملاقات، میڈیا تعاون پر بات چیت

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین محمد سلیم بیگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے  دوران دونوں ممالک کے درمیان میڈیا، کمیونیکیشن، اور نشریات کے شعبوں میں تعاون اور تجربات کے تبادلے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے ترکیہ کے سفیر کو پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ ملاقات اس بات کی عکاس تھی کہ پاکستان اور ترکیہ باہمی تعاون کے ذریعے میڈیا کے میدان میں نئی راہیں کھولنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Read Previous

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

Read Next

ترکیہ کے سفیر کی وفاقی محتسب پاکستان سے ملاقات، محتسب اداروں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Leave a Reply