turky-urdu-logo

ترکیہ کے سفیر کی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے ملاقات

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نزیر اوغلو  نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین، سید قمر رضا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ترکیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ،  اوورسیز پاکستانیوں کے فلاح و بہبود کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے مل کر کام کریں گے۔

چیئرمین او پی ایف،  سید قمر رضا نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور سہولیات کے حوالے سے سفیر کو آگاہ کیا۔ سفیر عرفان نزیراوغلو نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ ملاقات اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے سفیر کی وفاقی محتسب پاکستان سے ملاقات، محتسب اداروں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Read Next

یہ نیتن یاہو کے اچھے دن ہیں، انہیں حقائق کا سامنا کرنا ہوگا: ترک اسپیکر اسمبلی

Leave a Reply