پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے لاہور میں ترکیہ ثقافتی مرکز (YETKM) کا دورہ کیا۔ لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتوغ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ترکیہ ثقافتی مرکز کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر حلیل توکر نے ترک سفیر کو لاہور YETKM اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ترک سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کر کے دستخط بھی کیے۔
