turky-urdu-logo

یونان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم 10B$ تک پہنچانا چاہتے ہیں، صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے  کہ ترکیہ کا مقصد یونان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم کو 5.5 بلین ڈالر سے بڑھا کر 10 بلین ڈالر کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ترکیہ-یونان اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کا پانچواں اجلاس ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک نئے دور کو تقویت دینے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اطراف کے وزراء تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بات چیت کریں گے۔

صدر ایردوان اور یونانی وزیر اعظم Kyriakos Mitsotakis دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تعاون کو بہتر بنانے کے  کے لیے ترکیہ-یونان اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے 5ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

Read Previous

صدر ایردوان یونان روانہ

Read Next

ترکیہ اور یونان کے درمیان کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے حل نہ کیا جا سکے،صدر ایردوان

Leave a Reply