turky-urdu-logo

ترکیہ کو عالمی سطح پر بہترین حفظان صحت کا مرکز بنائیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ہم عالمی سطح پر حفظان صحت کے شعبے میں ترکیہ کو بہترین بناتے ہوئے 10 ارب ڈالر کا حصہ ترکیہ  کے نام کرنے کا ہدف رکھتے  ہیں۔

ایردوان نے  استنبول میں   باسفورس یونیورسٹی کے  شعبہ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ  کی نئی  عمارت کے افتتاحی پروگرام سے خطاب میں  کہا کہ  مجھے یقین  ہے  کہ یہ شعبہ ترکیہ میں تحقیقات،  ترقی و ترویج،  جدید    ایکوسسٹم  میں اہم خدمات فراہم کرے گا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وبا کے دور میں صحت کے شعبے کو دفاعی صنعت کی طرح  کلیدی اہمیت  دی گئی  ہے، ایردوان نے کہا  کہ ہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنا چاہتے ہیں اور صحت کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے  اس شعبے کی خدمات  کو پروان چڑھانا  چاہتے ہیں۔

صدر نے مزید کہا کہ اس سال دنیا بھر سے 15 لاکھ مریض علاج کے لئے ترکیہ آئیں گے جس سے 10 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل ہو گی، ماضی میں ترک شہری علاج کے لئے بیرون ملک جاتے تھے آج بیرونی دنیا سے مریض یہاں علاج کروانے آ رہے ہیں

انہوں نے  کہا کہ جن ممالک کے پاس صحت کا مضبوط انفراسٹرکچر نہیں ہے وہ سنگین خطرات کے سامنے بے بس ہیں، چاہے وہ کتنے ہی امیر کیوں نہ ہوں۔  ’’ہم نے مشاہدہ کیا ہے  کہ وبائی امراض جیسے وسیع پیمانے پر صحت کے بحرانوں سے نمٹنا ممکن نہیں ہے۔ انفارمیشن اور ٹیکنالوجی، پیداوار، انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کے تعاون کے بغیر ترکیہ نے اس بڑے بحران پر کم سے کم نقصان کے ساتھ قابو پایا ہے۔

Read Previous

ٹکا کے تعاو ن سے قائداعظم یونیورسٹی میں انکیوبیشن اور لائبریری ڈیجیٹلائزیشن سینٹر کا افتتاح

Read Next

جنوبی ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے

Leave a Reply