turky-urdu-logo

ترکیہ کا پاک ایران تنازعے پر تشویش کا اظہار ،مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی استدعا

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا تھا  کہ ترکیہ کا مشورہ ہے کہ پاک ایران  مسئلے کو امن و سلامتی کے ساتھ حل کیا جائے۔

حاقان  فیدان نے اردن کے دارالحکومت عمان میں اپنے اردنی ہم منصب  صفادی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بدقسمتی سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ غزہ کی جنگ نے علاقائی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔

ہم گزشتہ دو دنوں سے پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والی پیش رفت کو بھی تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے بتایا  کہ انہوں نے اپنے ایرانی اور پاکستانی ہم منصبوں، حسین امیر عبداللہیان اور جلیل عباس جیلانی سے بات کی اور مشورہ دیا کہ اس معاملے کو مزید نہیں بڑھانا چاہیے اور اسے امن کے ساتھ حل کرنا چاہیے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکیہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جو کچھ بھی ضروری ہے وہ کرتا رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے۔

پاکستان نے کہا کہ اس نے ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کے خلاف درست حملے شروع کیے اور یہ حملے تہران کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر پنجگور میں عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے ٹھکانوں پر حملے کے دو دن بعد سامنے آئے۔

ایران نے اپنی طرف سے کہا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی پوزیشن بنانے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے خلاف جارحیت کو روکنے کے حوالے سے اردن اور ترکیہ کے موقف میں اتحاد ہے اور اسرائیل اسے روکنے کے لیے کسی بھی کوشش میں شامل ہونے سے انکاری ہے۔

اردن کے اعلیٰ سفارت کار نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے خطے کو مزید تنازعات کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے سرحد پار حملے کے بعد سے غزہ کی پٹی پر گولہ باری شروع کر دی تھی۔

جس میں تل ابیب کا کہنا ہے کہ تقریباً 1200 افراد مارے گئے تھے۔

مقامی صحت کے حکام کے مطابق، اب تک کم از کم 24,448 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، اور 61،504 دیگر زخمی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے تقریباً 85 فیصد لوگ اسرائیلی جارحیت سے بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ یہ سبھی خوراک کی کمی کا شکار بھی ہیں۔

 

Read Previous

ترکیہ کا پہلا خلائی سفر ایک دن کے لیے ملتوی

Read Next

صدر ایردوان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے مزید 48 میئر امیدواروں کا اعلان کر دیا

Leave a Reply