turky-urdu-logo

ترک رکنِ پارلیمنٹ دوغان بیکن کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پاکستان کے حقِ خود دفاع کی مکمل حمایت

ترکیہ کی سیاسی جماعت رفاہ پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین اور استنبول سے رکنِ پارلیمنٹ دوغان بیکن نے بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر کیے گئے یکطرفہ فوجی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے دوست اور برادر ملک پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام آزاد کشمیر میں کیے گئے حملے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ یہ حملہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہے۔

ہم اس موقع پر پاکستان کے حقِ خود دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھارت کی ہندوتوا سوچ پر مبنی بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے "پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی بلند کیا۔

Read Previous

بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت کے باعث پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل

Read Next

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

Leave a Reply