turky-urdu-logo

ترک ریسلرز کرکپینار آئل ریسلنگ ٹورنامنٹ جیتنے کے خواہش مند

ترک ریسلرز روایتی کھیل آئل ریسلنگ ٹورنامنٹ جیت کر گولڈن بیلٹ کو اپنے نام کرنے کے لیےتیار  ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز جولائی میں ہو گا

کرکپینار آئل ریسلنگ ٹورنامنٹ کو ترکی میں ایک فیسٹول کی طرح منایا جاتا ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ جون کے آخری ہفتے میں منعقد ہوتا ہیں جو 7 روز تک جاری رہتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ نے دنیا میں مسلسل سب سے طویل کھیلوں کے انعقاد کے لیے گنیز بک آف ریکارڈز کا اعزازبھی  حاصل کر رکھا ہے۔ اسے  یونیسکو  میں ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے

چونکہ یہ  عثمانی سلطان  کے دور سے وابستہ ہیں تو ترک میں یہ کھیل کافی اہمیت رکھتا ہے۔ ترک ریسلرز نےجس طرح ہر کھیل میں اپنا لویا منوایا اب یہ ریسلر بھی اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔

انطالیہ   تاریخی طور پر ان روایتی ریسلرز کا گھر سمجھا جاتا ہے  اور یہ اپنے  اس ٹورنامنٹ میں اپنے علاقے کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہے اس ٹورنامنٹ میں 3 دفعہ مسلسل  جیتنے والے کھلاڑی کو گولڈن بیلٹ سے نوازا جاتا ہے۔

انطالیہ سے تعلق رکھنے والے اورہان اکلو، 2015 کی فتح کے بعدجبکہ 2018میں دوسری بار جیتنے  والے والے اس ٹائٹل کو اس بار بھی جیتنے کی خوائش رکھتے ہیں۔ جبکہ علی گربز بھی دو بار ٹائٹل جیتنے کے بعد  گولڈ ن بیلٹ کو جیتنے کی خواہش رکھتےہیں۔

2020میں کووڈ کی وجہ سے یہ کھیل تاخیر کا شکار رہا ہے۔ اب اس کھیل کا آغاز یکم جولائی سے  ہو گا ۔کھیل کا آغاز جونئیر ٹورنامنٹ سے ہو گا اور جیتنے والے ریسلر کو 75,000ترکش لیرا، ٹرافی اور عارضی طور پر گولڈن بیلٹ دی جائے گی۔

Read Previous

پاک ترک تجارتی حجم آئندہ 3 سال میں 5 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

Read Next

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی 7جون کو پاکستان پہنچے گی

Leave a Reply