turky-urdu-logo

ترک کارکنوں نے نامعلوم نسل سے تعلق رکھنے والےجانور کا ڈھانچہ دریافت کرلیا

ترک کارکنوں نے نا معلوم نسل سے تعلق رکھنے والے جانور کا ڈھانچہ دریافت کر لیا۔

ترکی کی ایک یونیورسٹی اس جانور کی نسل کا پتہ لگانے کے لیے تحقیق کرے گی جس کا ڈھانچہ مشرقی ترکی میں ایک انٹر پرائز کے صحن کی کھدائی کے دوران ملا ہے۔

پچھلے ہفتے مشرقی ایدیگر صوبے میں موجود پرانی فیکٹری کے صحن میں کھدائی کرنے والے کارکنوں نے شکاری دانتوں کے ساتھ تقریبا 1 میٹر لمبے جانور کا ڈھانچہ دریافت کیا تھا۔

جب انہوں نے دیکھا کہ ڈھانچے کے ٹشوز خراب نہیں ہوئے ہیں تو کارکنوں نے یونیورسٹی کے بائیو ڈائیورسٹی ایپلی کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ماہرین تعلیم کو صورتحال کی اطلاع دی۔

جس علاقے میں کھدائی ہوئی تھی وہاں آنے والے ماہرین تعلیم اس ڈھانچے کو تحقیق کے لیے یونیورسٹی لے گئے۔

ایگدیر یونیورسٹی کے لیکچرر بیلکیس موکا یگٹ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جانچ کے بعد اس جانور کی نوع معلوم کرنے کی کوشش کریں گے۔

کھدائی کے آپریٹنگ آفیسر یوسف کے کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو جانوروں کا ڈھانچہ اس وقت ملا جب وہ ایک ایسے علاقے میں کام کر رہے تھے جو گزشتہ 30-40 سالوں سے استعمال نہیں ہو رہا تھا۔

Read Previous

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید ہزاروں فوجی بھیج دیے

Read Next

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے

Leave a Reply