
ترک ایتھلیٹ محمد فرکان اوزک نے ویٹ لیفٹنگ چیمپین شپ میں 3 تمغے اپنے نام کر لیے۔
یہ چیمپین شپ روس میں منعقد ہوئی تھی۔
ماسکو میں 145 کلو گرام وزن اُٹھانے کے بعد فرکان نے مردوں کے زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
انہوں نے کلین اینڈ جرک میں مجموعی طور پر 178 کلو گرام اور 323 کلو گرام کا وزن اُٹھا کر 2 سونے کے تمغے بھی حاصل کیے۔