ترکیہ کے نائب صدر Cevdet Yilmaz نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی۔
یلماز اور علی یوف نے موجودہ دوطرفہ تعاون اور نئے مواقع کا جائزہ لیا، اور علاقائی، عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
یلماز کا کہنا ہے کہ ترکیہ-آذربائیجان تعاون، جو ترک دنیا کی محرک قوت ہے، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات پر مبنی جامع حکمت عملی کے ساتھ مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ک ہم ترکیہ اور آذربائیجان کے تعلقات کو مضبوط کرتے رہیں گے جو ترکیہ کی صدی میں ایک قوم، دو ریاستیں کے نعرے کے ساتھ ابھرتا ہے۔
یلماز نے بھی الہام علی یوف سے ان کی پرتپاک اور مخلصانہ مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔
Tags: آذربائیجان ترکیہ
