ترکی کی ایک فنی یونیورسٹی میں طلبہ نے معذور لوگوں کی آسانی کے لیے خود مختار ویل چیئر تیار کر لی۔
کنٹرول اور آٹومیشن انجینئرنگ کے پروفیسر ولکان سیزر نے تین سال کی کوششوں کے بعد استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی میں ویل چیر بنا ئی۔
ولکان نے میڈیا کو بتایا کہ مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے یہ ویل چیئر اپنے راستے میں آنے والی رکاواٹوں سے بچاتے ہوئے باحفاظت اپنے اوپر بیٹھے شخص کو اسکی منزل تک پہنچا دیتی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ویل چیئر آپکو صرف منزل تک باحفاظت پہنچاتی ہی نہیں بلکہ راستے میں آنے والے خطروں سے بھی آگاہ کرتی ہے۔
ولکان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقاتی کونسل کےتعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
اس ویل چیئر کو ترک فیملی ، مزدور اور سماجی خدمات کی وزارت کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔
