turky-urdu-logo

پیوٹن یوکرین سے باعزت واپسی کا راستہ تلاش کر لیں, صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان کا یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔  گفتگو  میں روس -یوکرین جنگ  اور مذاکرات  میں  ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک وزارت مواصلات  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق   ترک صدر نے  یوکرینی صدر  زیلنسکی کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ  برسلز میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں بھی ترکی  نے یوکرین کی علاقائی سالمیت کے حق میں آواز  اٹھائی۔

صدر ایردوان  نے اپنے یوکرائنی ہم منصب کو   بتایا کہ  اجلاس میں شریک  عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی دو طرفہ ملاقاتوں کے دوران، انہوں نے "جامع طور پر … فعال اور اصولی پالیسی” کا اشتراک کیا جس پر انقرہ نے عمل کیا اور "موثر سفارتی کوششیں کیں”۔

صدر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی نے  مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن کوشش کی ہے۔

دوسری جانب صدر ایردوان نے  برسلز میں نیٹو سربراہ اجلاس سے واپسی پر صدر پیوٹن  کو اہم پیغام دیا جس میں صدر نے تجویز دی پیوٹن یوکرین سے باعزت واپسی کا راستہ تلاش کر لیں،۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر پیوٹن سے فون پر بات کریں گے اور انہیں نیٹو سربراہ کانفرنس کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔ پیوٹن جنگ ختم کر کے امن کے سفیر بن جائیں۔

Read Previous

ترکی بہت جلد مہنگائی کے مسئلے پر قابو پالے گا،صدر ایردوان

Read Next

یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک 14 ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، روسی دعوی

Leave a Reply