ترک وزیر دفاع حلوسی آقار نے ابوظہبی میں اپنے یو اے ای کے ہم منصب محمد بن احمد البووردی سے ملاقات کی۔
ترک وزیر دفاع حلوسی آکار کا یو اے ای میں فوجی تقریب سے استقبال کیا گیا۔
ترکی کی قومی دفاع کی وزارت کے مطابق حلوسی آقار نے محمد بن احمد البواردی کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی امور کے ساتھ ساتھ فوجی تربیت اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک وزیر دفاع کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ 15 سالوں میں کسی بھی ترک دفاع کی طرف سے متحدہ عرب امارات کاپہلا دورہ ہے۔
ترکی اور عرب دنیا کے درمیان تعلقات برسوں کی کشیدگی کے بعد بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے نومبر 2021 کے دورے کے نتیجے میں ترکی میں سرمایہ کاری کے لیے 10 بلین ڈالر کے فنڈ کا اعلان ہوا تھا۔
دونوں ممالک نے توانائی، ماحولیات، مالیات اور تجارت سے متعلق متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے تھے۔
رواں سال فروری میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھی متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا اور دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں 13معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
															