turky-urdu-logo

ترک وزیر تجارت کا دورہ پاکستان، پاکستان کا ترکیہ کے ساتھ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے وفد سمیت پاکستان کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ترک تجارتی وفد سے ملاقات کی۔ ترک تجارتی وفد کی سربراہی ترک وزیر تجارت ڈاکٹر عمر بولات کر رہے تھے۔ ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان نے باہمی تجارت میں اضافے کے لیے مختلف شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ترک وزیر تجارت نے کہا کہ ترکیہ نے پاکستان میں 54 ترک کمپنیوں کی وساطت سے سرمایہ کاری 3 ارب 50 لاکھ ڈالر تک بڑھا دی ہے ۔

ترک وفد نے اسلام آباد میں پاک ترک مشترکہ بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ پاکستان کےوفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے بزنس کانفرنس کی صدارت کی۔

ترک نائب وزیر تجارت مصطفیٰ توزکو، پاکستان میں ترک سفیر مہمت پاچاجی، ترک چیمبرز کے سربراہان بھی کانفرنس کا حصہ تھے۔

ترک وزیر تجارت نے کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور کاروباری تعلقات ایک نئے سرے سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔

انہو ں نے کہا ترکیہ پاکستان کے ساتھ ہر طرح کے حالات میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے بھائی چارے، باہمی تعاون اور دوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، دونوں ممالک پہلے ہی اقتصادی اور مشترکہ تجارتی معاہدے کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ سرمایہ کاری اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔

Read Previous

پاکستان کے آرمی چیف کی امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر سے ملاقات

Read Next

معروف پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ ریسکیو آپریشن میں جاں بحق

Leave a Reply