
ترک ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے وزیر کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا تیار کردہ کمیونیکیشن سیٹلائٹ اگلے ماہ کیپ کیناویرل، فلوریڈا میں، اسپیس ایکس کی سہولت میں اس کے آخری ٹیسٹ کے بعد خلا میں بھیجا جائے گا۔
ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ ترک سیٹ 6A کو جولائی کے وسط میں فالکن 9 راکٹ کے ذریعے مدار میں لے جایا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ترکیہ کے سیٹلائٹ آپریٹر Turksat بھارت، تھائی لینڈ، ملائیشیا، اور انڈونیشیا سمیت کافی وسیع علاقے کو کوریج فراہم کرنے کے قابل ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ترک سیٹ 6 اے 15 سال تک کام کرے گا۔