ترکیہ کی الیکشن اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ترکیہ میں ہونے والے عام انتخابات کے ڈیٹا کے اندراج میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔
احمد ینر نے 14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ سپریم الیکٹورل بورڈ کی جانب سے ڈیٹا کے اندراج میں فی الحال کوئی رکاوٹ یا تاخیر نہیں ہوئی ہے، تقریباً چھ گھنٹے قبل پولنگ بند ہونے کے بعد بھی ابھی تک گنتی جاری ہے۔
احمد ینر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ڈیٹا کا فوری اشتراک کیا جا رہا ہے۔
