
ترک صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ الپر گیزراوچی، جو پہلے ترک خلائی مسافروں میں سے ایک کے طور پر منتخب ہوئے ہیں، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 14 دن گزاریں گے۔
صدر ایردوان ترکیہ کے پریمیئر ایرو اسپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹکنوفیسٹ میں اپنی تقریر کے دوران ملک کے پہلے خلائی مسافروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
الپر گیزراوچی ترک فضائیہ میں پائلٹ ہیں، جبکہ ریزرو امیدوار تووا سیہانگیر اتاسور خلائی لانچ سسٹم کے شعبے میں ترک میزائل بنانے والی کمپنی روکستان میں سسٹم انجینئر ہیں۔
وزیر نے کہا کہ دو امیدواروں کو 36 ہزار سے زیادہ درخواستوں میں سے چنا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 20 ممالک خلائی اسٹیشن کے لیے اسی طرح کے مشن چلا رہے ہیں، اور ترکیہ بھی اب اس خصوصی کلب میں داخل ہو گیا ہے۔
ترکیہ نے 2018 میں ترک خلائی ایجنسی قائم کی، اور 2021 میں ملک کے خلائی پروگرام کا اعلان کیا۔