ترکی کے جنوبی صوبے ادانا میں ایک ریٹائرڈ سکول ٹیچر نے 10 یوکرینی بچوں کو اپنے گھر میں پناہ دے دی۔
روسی سرحد کے قریب واقع شہر کونوتوپ میں رہنے والے ترک نثاد یوکرینی محمد ایلیبال نے جنگ کے کشیدہ حالات میں ترکی جانے کے لیے ترک حکام سے رابطہ کیا اور انسانی ہمدردی کی راہداری کو کھولنے کی بات کی۔
انہوں نے اپنی والدہ کو اپنے یوکرینی دوستوں کے بارے میں بتایاجو جنگ کے حالات میں پھنسی ہوئی ہیں اور وہ کہیں اور نہیں جا سکتی۔
انکی والدہ نے اپنے بیٹے کے کہنے پر جنگ کے متاثرین کو اپنے گھر میں رہنے کی جگہ دی۔
انسانی ہمدردی کی راہداری کے کھلنے کے بعد، ایلیبال پانچ دن کے مشکل سفر کے بعد چھ بچوں سمیت 10 یوکرینی باشندوں کے ساتھ اڈانا پہنچا۔
اب وہ ان کے لیے بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
