
صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب ولا دیمیر پوٹین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
کریملن کے مطابق، دونوں صدور کی بات چیت میں علاقائی و عالمی معاملات پر غور کیا گیا۔
بات چیت میں روس کی جانب سے امریکہ اور نیٹو کی سلامتی سے متعلق مختلف ضمانتوں پر غور کرنے، قفقاز ،شام اور لیبیا کے ہمراہ مختلف علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
علاوہ ازیں بات چیت میں دونوں صدور نے روس اور ترکی کے درمیان تجارت کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔