turky-urdu-logo

ترک حکومتی جماعت کی ہوٹل میں آگ کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویذ

ترکیہ کی حکومتی جماعت، جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) نے جمعہ کے روز ایک تجویز پیش کی جس میں ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک سکائی  ہوٹل میں ہونے والی تباہ کن آگ کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیا مشورہ دیا گیا۔

پارٹی کی تجویز میں کہا گیا کہ،آگ کی تحقیقات کرنی چاہیے اور اس کے تمام پہلوؤں کو منظر عام پر لانا چاہیے،اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جانا چاہیے۔

دیگر جماعتوں، خاص طور پر اپوزیشن جماعتوں سے توقع کی جا رہی ہے کہ، سمسٹر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعدوہ بھی اسی طرح کی تجویز پیش کریں گی، جو اگلے ہفتے کے عام اجلاس میں بحث کے لیے رکھی جائے گی۔

اگر تجویز منظور ہوتی ہے، تو پارلیمانی کمیٹی اس آگ کی تحقیقات کرے گی جس میں 78 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 36 بچے شامل ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ، گرینڈ کارتال ہوٹل، جو کہ مغربی ترکیہ کے کارتالکیا سکائی ریزورٹ میں واقع ہے، میں بنیادی آتشزدگی کے حفاظتی اقدامات کی کمی تھی۔

حکومت نے آگ کے سبب کی تحقیقات کے لیے چھ پراسیکیوٹرز کی تقرری کی ہے۔حکام نے تفتیش کے لیے 11 افراد کو حراست میں لیا ہے، جن میں ہوٹل کے مالک، صوبہ بولو کے نائب میئر اور فائر ڈپارٹمنٹ کے عارضی سربراہ شامل ہیں۔ ابھی تک کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ ہوٹل کے انتظامیہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور صدر رجب طیب ایردوان نے احتساب کا وعدہ کیا ہے۔

آگ، جو ہوٹل کی چوتھی منزل کے ریستوران سیکشن میں لگی، تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی۔ مہمان اور عملہ کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر یا کھڑکیوں سے چادریں لٹکا کر خود کو بچانے کے لیے باہر نکلے۔

زندہ بچ جانے والوں کے بیانات کے مطابق ہوٹل کا فائر ڈیٹیکشن سسٹم کام نہیں کر رہا تھا، وہاں کوئی سپرنکلرز نہیں تھے، اور مہمان دھواں سے بھری ہوئی راہداریوں میں ہوٹل کی دو فائر ایسکیپس کو تلاش کرنے میں ناکام رہے۔

خبر ترک ٹیلی ویژن اور دیگر میڈیا رپورٹس نے کہا ہے کہ، فائر ایسکیپس کے ڈیزائن کی وجہ سے آگ دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔

عینی مشاہدین  نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ، فائر فائٹرز آگ کے رپورٹ ہونے کے 45 منٹ بعد پہنچے۔

Read Previous

موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث عدیل نامی انسانی اسمگلر گرفتار

Read Next

4 اسرائیلی خواتین قیدی رہا، بدلے میں اسرائیل 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا

Leave a Reply