
چھٹی انٹارٹک مہم کے ایک حصے کے طور پر سائنسی تحقیق کر نے کے لیے ترکی کی ٹیم انٹارٹیکا کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔
20 رکنی ٹیم، جو جنوری میں استنبول سے روانہ ہوئی ، منجمد براعظم میں ڈیڑھ ماہ تک زمینی علوم سے لے کر زندگی کے علوم تک مختلف شعبوں میں 14 منصوبوں کے لیے مطالعہ کرے گی۔
پرتگال اور بلغاریہ کے دو محققین بھی قومی انٹارکٹک سائنس مہم میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔
مہم کے دوران کچھ قومی سطح پر تیار کردہ تکنیکی مصنوعات کا بھی تجربہ کیا جائے گا۔
Tags: انٹارٹکا