
ترک ادارہ ہلال احمر افغانستان میں امدادی سامان پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترک ہلال احمر کے صدر کریم کینک اور ان کے ہمراہ وفد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقدہ امدادی پروگرام میں شرکت کی اور 100 خاندانوں میں کھانا اور یتیم بچوں میں سردیوں کے کپڑے تقسیم کیے۔
"گڈنیس ٹرین”، جو ترکی سے روانہ ہوئی ہے اور خوراک اور انسانی امداد لا رہی ہے جلد ہی افغانستان پہنچنے گی۔
اس حوالے سے صدر کریم کینک کا کہنا تھا کہ”ہماری گڈنیس ٹرین اگلے ہفتے آرہی ہے۔ اس میں تقریباً 800 ٹن خوراک، انسانی امداد اور صحت کا سامان ہے۔ ہم امداد اس ٹرین میں تقسیم کریں گے، جسے ہم نے 11 غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے اکٹھا کیا ہے۔ اس تمام سامان کو ہلال احمر کے ذریعے افغانستان کے 34 صوبوں تک پہنچایا جائے گا۔