
ترک خیراتی ادارے ہلال احمر کی پاکستان میں خیراتی مہم جاری ہے۔ ماہ رمضان میں ہلال احمر کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں نادار افراد تک اشیا خردونوش پہنچایا جا رہا ہے۔
پاکستان میں ترک سفیر مصطفی نے اس حوالے سے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے مہم کے پاکستان کے قصبے ہری پور میں کامیابی سے مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ سفیر کے مطابق ہری پور کے بعد ہلال احمر کی ٹیم جمعے کو اسلام آباد پہنچے گی۔
