
صدر رجب طیب ایردوان نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اناطولیہ کی سرزمین پر جہاں ماضی سے لے کر حال تک مختلف عقائد، ثقافتیں اور روایات آزادانہ طور پر امن و سکون کے ساتھ اپنے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کی خصوصیات کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ کی چھت تلے ، ہم اپنے ہر شہری کو اس عظیم قوم کے غیر معمولی اثاثے کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ایک ساتھ مل کر ہم ایک مضبوط اور خوشحال مستقبل کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔ ایسٹر کے موقع پر، میں اپنے مسیحی شہریوں اور تمام مسیحیوں کے لیے امن اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
Tags: ایسٹر صدر ایردوان