turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان کی ملائیشیا کے وزیراعظم سے صدارتی محل میں ملاقات

ترک صدر ایردوان نے ترکیہ کے دورے پر آئے ملائیشیا کے وزیراعظم  اسماعیل صبری بن یعقوب سے انقرہ کے صدارتی محل میں ملاقات کی ۔

وزیراعظم کے اعزاز میں صدارتی محل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

دونوں رہنما  ون آن ون ملاقات کریں گے علاوہ ازیں وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں کی جائیں گی

دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مختلف یادداشتوں پر دستخط بھی  کیے جائیں گے

صدر ایردوان اور وزیراعظم  اسماعیل صبری بن یعقوب تقریب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

یہ  اسماعیل صبری بن یعقوب  کا ملائیشیا کے وزیراعظم کی حیثیت سے ترکیہ کا پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم منگل کو ترکیہ پہنچے اور ایک دن استنبول میں گزارا جہاں انہوں نے ملائیشیا کی کمیونٹی اور ترک کاروباری کمپنیوں کے سربراہاں سے ملاقات کی اور استنبول صبیحہ گوکچن ہوائی اڈے کا دورہ بھی کیا جس کی ملکیت اور انتظام ملائیشیا ایئرپورٹ ہولڈنگز بی ایچ ڈی کے پاس ہے۔

Read Previous

پریشانیوں سے بھرے سوشل میڈیا پر خوشیاں بکھیرنے والی ایپ متعارف

Read Next

آبادی کے لحاظ سے ترکیہ 195 ممالک کی فہرست میں 18ویں نمبر پر موجود

Leave a Reply