turky-urdu-logo

ترکیہ میں نیا سویلین آئین متعارف کروائیں گے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بات میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکیہ میں سویلین  آئین نافذ کرنے کے لیے مل کر جدو جہد کریں گے۔

فوج کا تشکیل کردہ موجودہ آئین:

1980 کی فوجی بغاوت کے بعد انہوں نے فوج کے تشکیل کردہ موجودہ آئین کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئے آئین کی تشکیل کی طرف توجہ مروکز کرواتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی صدی کا آغاز شہریوں کے مفاد اور آزاد خیال آئین کےساتھ ہی ممکن ہے  جہاں ہر شہری چاہے وہ جس مرضی طبقے سے تعلق رکھتا ہو آزادی اور عزت کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکے۔

صدارتی نظام:

صدارتی نظام کو سراہتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ 14 اور 28 مئی کو ہماری بہادر قوم نے  اپنا فیصلہ سنا دیا اور انتخابات میں پارلیمانی نظام کی طرف واپسی کی تجاویز کو مسترد کر دیا۔

ترکیہ کی صدی:

انکا کہنا تھا کہ ترکیہ کی صدی کا آغاز ہمیں ہمارے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کرئے گا، اب ہم تیزی سے اپنے اہداف کی جانب برہیں گے، ہم اپنے وطن کی طرف اٹھنے والی کسی بھی بری نظر کو برادشت نہیں کریں گے، ہم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر دیں گے، ہم عالمی سطح پر ترکیہ کے حقوق کا زیادہ دلیرانہ انداز میں دفاع کریں گے۔

ترک جمہوریہ شمالی قبرص ، آذربائیجان دورہ:

ترک جہمہوریہ شمالی قبرص کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترک قبرصی شہری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر حال میں انکے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہیں۔

صدر ایردوان نے اپنے آذربائیجان کے  دورے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان اور ترکیہ آپس میں دوست نہیں بلکہ بھائی بھائی ہیں، انکا کہنا تھا کہ 6 فروری کے زلزلے کے دوران ہمارا برادر ملک ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہا اور ہمیں اس مشکل سے لڑنے میں مدد کی۔خوشی ہو یا غم آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کے دوست ممالک نے ہر مشکل وقت میں اسکا ساتھ  دیا ہے اور ہم بھی انکے مشکل وقت میں انکے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے عوامی ریفرنڈم کے بعد 2017 میں اپنا ایگزیکٹو صدارتی نظام حکومت اپنایا اور ایک سال بعد اسے عملی جامہ پہنایا۔

Read Previous

آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کے ٹھوس روابط میں تبدیل کریں گے، وزیر اعظم پاکستان

Read Next

ترکش ایبرو آرٹ سیکھنے کا سنہری موقع

Leave a Reply