turky-urdu-logo

ترکی:صدرایردوان کا ارتوین اور رزے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے رزے اور ارتوین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں اب تک کم از کم 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور گذشتہ ہفتے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو افراد لاپتہ ہیں۔

صدر ایردوان نے ہیلی کاپٹر کے ذریعےسیلاب سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا۔

صدر نے رزے شہر کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد شہریوں سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔

صدر ایردوان نے رزے کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے وہ 15 جولائی کو سیلاب سے متاثر ہونے والی یا جنکو سیلاب سے خطرہ ہے ان 550 عمارتوں کو تعمیر اور محفوظ کریں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 3 ملین ترکش لیرا کی امداد متاثرہ علاقوں میں پہلے سے ہی پہنچ چکی ہے تاکہ لوگوں کو اس مشکل وقت میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

صدر نے مزید کہا کہ 665 عمارتوں کو سیلاب سے سخت خطرہ لاحق ہے جسکی وجہ سے ان علاقوں کو پہلے ہی خالی کروا لیا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے میں صاف پانی ، خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رزے میں 2،860 اہلکار اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جن میں 328 ریسکیو ٹیم کے اہلکار بھی شامل ہیں۔اس وقت 705 گاڑیاں علاقے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔تقریبا 426 کے قریب روڈ جو سیلاب کی وجہ سے بلاک ہو گئے تھے انہیں کھول دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ ارتوین صوبے کے ضلع ارہاوی میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث 200 افراد کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تیز بارشوں کی وجہ سے دریائے ارہاوی بہہ گیا جس نے دیہاتی سڑکوں کو بہت بری طرح متاثر کیا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ارتوین صوبے کے ضلع ارہاوی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ہیلی کاپٹر سے جائزہ لیا۔ بعد ازاں نے انھوں نے 112 ایمرجنسی ہیلتھ سروس سٹیشن کا دورہ کیا۔

Read Previous

ٹوکیو اولمپکس ایک سال کی تاخیر کے بعد تماشائیوں کے بغیر شروع

Read Next

ترک صدر ایردوان کا خطائے کے ترکی سے الحاق کو 82 سال مکمل ہونے پر پیغام

Leave a Reply