ترک صدر رجب طیب ایردوان نے عید الضحی کے موقع پر ترک قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا صحت سے لے کر حفاظت تک کے ہر شعبے میں سنگین مسائل سے دو چار ہے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ نسلوں سے ہم اپنے ملک کی حفاظت اور اور اسکی ترقی کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
یہ کہتے ہوئے کہ ترقی یافتہ ممالک سمیت پوری دنیا سیاسی، اقتصادی، سیکورٹی اور سماجی بحرانوں سے نبرد آزما ہے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ ہم نے جن پروگراموں کو نافذ کیا ہے، ان کے لیے انہیں تھوڑا سا اور صبر کرنا پڑے گا کیونکہ بہت جلد ہمیں انکا میٹھا پھل کھانے کا موقع ملے گا۔
میں آپ کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
