turky-urdu-logo

صدر ایردوان 19 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے

ترک ایوان صدر کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان 19 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے۔

27 جون کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی انقرہ کا دورہ کیا تھا، انہوں نے اپنے دورے کے دوران صدر ایردوان اور وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو سے ملاقات کی تھی۔

وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے امیر عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم ایران پر لگائی گئی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اس پر لگی پابندیوں کو ہر گز قبول نہیں کرتے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران  طویل مدتی تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک باڈی کی تشکیل کے بارے میں بات چیت  کی تھی۔

Read Previous

مذاکرات کا اگلا دور آرمینیا کے دارلحکومت یریوان میں ہونا چاہیے،ترک وزیر خارجہ

Read Next

ترک ایتھلیٹ کی تائیکوانڈو کھیل میں ایک اور کامیابی

Leave a Reply