turky-urdu-logo

صدر ایردوان 3 جون کو اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے،فرحتین التون

صدر ایردوان 3 جون کو اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر فرحتین التون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان 3 جون کو ترک پارلیمنٹ کا حلف اٹھائیں گے اور اپنی نئی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

التون نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب کے بعد ایردوان اتاترک کے مقبرے پر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت اپنی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت کے لیے عشائیہ بھی دیں گے۔

التون نے کہا کہ صدر ایردوان اسی رات بعد میں اپنی نئی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ایردوان نے 52.18 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنے حریف کمال کلیچدار اولوکو شکست دی، جنہوں نے 47.82 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

Read Previous

وزیراعظم پاکستان صدر ایردوان کی دعوت پر 3جون کو انقرہ میں ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

Read Next

سعودی ولی عہدکاصدر ایردوان کو فون،انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

Leave a Reply